ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یمن کے ساحل کے نزدیک امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

یمن کے ساحل کے نزدیک امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

Sat, 26 Aug 2017 16:50:23    S.O. News Service

نیویارک،26اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی مرکزی کمان نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ اس کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران یمن کے ساحل کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ امریکی بیان میں بتایا گیا ہے کہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر یمن کے ساحل سے 20میل جنوب میں جمعہ 25اگست کی شام حادثے کا شکار ہوا۔امریکی فوج کے مطابق ہیلی کاپٹر کے عملے کے 5افراد کو بچا لیا گیا جب کہ چھٹے اہل کار کی تلاش جاری ہے جو ابھی تک لا پتہ ہے۔


Share: